موجودہ حکمران کرنل قذافی سے زیادہ طاقت ور نہیں ہیں اس کے انجام سے سبق حاصل کریں,سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال

موجودہ حکمران کرنل قذافی سے زیادہ طاقت ور نہیں ہیں اس کے انجام سے سبق حاصل کریں,سربراہ پاک سرزمین پارٹی  مصطفیٰ کمال

کراچی پریس کلب کے باہر پاک سرزمین پارٹی کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پی ایس پی عدلیہ کے فیصلے کا احترام کرے گی، فیصلہ کچھ بھی آئے احتجاج ختم نہیں کریں گے، کیونکہ اس فیصلے سے ہمارے سولہ نکات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، عوام کو پانی ملے گا نہ دوسرے مسائل حل ہوں گے, ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران کرنل قذافی سے زیادہ طاقت ور نہیں ہیں اس کے انجام سے سبق حاصل کریں، ایک وقت ایسا آئے گا عوام ہماری بات بھی نہیں مانیں گے اور حکمرانوں کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی, مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمارا ساتھ دیں، کراچی کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار بانی ایم کیو ایم ہیں جو ہمیشہ پیپلزپارٹی سے بلیک میل ہوتے رہے

Most Popular