پاناما کیس کا فیصلہ نوازشریف کے خلاف ہی آیا ہے,اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی خورشید شاہ

پاناما کیس کا فیصلہ نوازشریف کے خلاف ہی آیا ہے,اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی خورشید شاہ

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا پاناما کا فیصلہ نوازشریف کے خلاف آیا ہے،،دو ججوں نے نوازشریف کونا اہل قرار دیا جبکہ تین جج اپنے دو سینئر ساتھیوں سے انکاری نہیں ہیں جے آئی ٹی بنانے کا کہا ہے،انھوں نے کہا جے آئی ٹی وزارت داخلہ یا خزانہ کے ماتحت افراد کے کیا تحقیقات کرے گی،ان کا کہنا تھا کہ دوران سماعت ججوں نے تحقیقاتی ادارے نیب اورایف آئی اے کونا اہل کہا تھا،خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا اخلاقی طور پراپنے منصب سے علیحدہ ہوجانا چاہیے،،،تحریک انصاف سے متعلق ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کوئی آخری دوست یا دشمن نہیں ہوتا، جمعہ کو قومی اسمبلی و سینیٹ کی اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس بلایا ہے جس میں پاناما کیس فیصلے کا جائزہ لے کرحکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر غور کریں گے

Most Popular