پاکستان مسلم لیگ کے رہنماوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قراردیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے تمام جھوٹے الزامات کو مسترد کر دیا

پاکستان مسلم لیگ کے رہنماوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قراردیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے تمام جھوٹے الزامات کو مسترد کر دیا

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےخواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اگر عدالتوں کا مذاق اڑایا گیا تو پاکستان ایک جنگل بن جائے گا۔عمران خان، سراج الحق اور آصف زرداری کے کہنے پر وزیراعظم استعفیٰ کیوں دیں،وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے مطابق نوازشریف وزیراعظم بننے اور رہنےکے اہل ہیں،عمران خان نے معاملے پر سیاست کی لیکن انہیں کچھ حاصل نہ ہوا, اس موقع پردانیال عزیز نے کہا کہ وزیراعظم کے بچوں کے بیان توڑ مروڑ کر دکھائے گئے، عمران خان کے وکیل نے پہلے دوروز میں جو تقریریں کیں کیا اب وہ ہاتھ جوڑ کر معافی مانگیں گے۔ لیگی رہنماوں کا کہناتھا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کو پکڑ پکڑ کا احتساب کے لئے لائیں گے۔ الیکشن کمیشن میں بھی یہی الزامات لگے تھے

Most Popular