پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے جدوجہد کی۔ نثار کھوڑو

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے جدوجہد کی۔ نثار کھوڑو

سندھ کے وزیر پارلیمانی امور و خوراک نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے جدوجہد کی ، سندھ میں پانی وبجلی اور گیس کے بنیادی مسائل کو حل کیاجائے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سندھ نے ہمیشہ وفاق کے ساتھ تعاون اور اسے مضبوط بنانے کے لئے کوشش کی اور پیپلزپارٹی نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی و آئین کی بالادستی پر یقین رکھا اورجمہوریت کو مضبوط بنانے کی کوشش کی۔ وفاقی حکومت پانی و بجلی اور گیس جیسے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لئے سندھ سے تعاون کرے ۔ نثار کھوڑو نے کہاکہ وفاقیحکومت کا لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا وعدہ پورا ہوتا نظر نہیں آرہاہے۔

Most Popular