چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے جے آئی ٹی کی رپورٹ تک وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کر دیا

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے جے آئی ٹی کی رپورٹ تک وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کر دیا

بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول ہے، پانچوں ججز نے فلیٹس خریدنے اور پیسے آنے کو مسترد کیا جب کہ پانچ رکنی بینچ جے آئی ٹی بنانے پر متفق ہوا،دو ججز نے کہا وزیراعظم کونااہل قراردیا جائے کیونکہ وہ صادق اور امین نہیں رہے، نواز شریف کے پاس وزیراعظم رہنے کا اخلاقی جواز نہیں رہ، قوم کی جانب سے ان سے استعفے کا مطالبہ کرتا ہوں, عمران خان نے کہا کہ نواز شریف سے جے آئی ٹی ایسی تحقیقات کرے گی جس طرح عزیر بلوچ سے کررہی ہے،ساٹھ روز میں وزیراعظم کی اور تلاشی لی جائے گی جس میں نواز شریف اور ان کی فیملی کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا پڑیگا، عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو تو پیسے کا خطرہ ہے وہ جے آئی ٹی کو کام نہیں کرنے دیں گے، آئی ایس آئی اور ایم آئی کے علاوہ تمام ادارے وزیراعظم کے ماتحت ہیں،چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کےکارکن کس چیزکی مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں، سپریم کورٹ کےججزکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں

Most Popular