ہری پور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں،
سب سے بڑے کرٹس گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں،،، کارکنوں نے بھی جلسہ گاہ میں ڈیرے ڈال لئے،،، جلسہ گاہ میں تیس ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ جبکہ دو سو فٹ لمبے اور ساٹھ فٹ چوڑے سٹیج پر قائدین کیلئے صوفے لگائے گئے ہیں،،، پنڈال لیگی نغموں سے گونج اٹھا۔جھاری کس انٹرچینج سے کرٹس گراؤنڈ تک تمام راستوں پر لیگی قائد نواز شریف اور مریم نواز کی تصاویر اور بینرز لگائے گئے ہیں۔۔۔ جلسے سے نواز شریف، مریم نواز خطاب کریں گے،، ایک بار پھر سیاسی مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیں گے،،، لیگی قائدین پارلیمنٹ سے متعلق نازیبا الفاظ پر بھی بات کریں گے، جلسے سے مسلم لیگ ن کے رہنما بھی خطاب کریں گے، گورنر کے پی کے کے علاوہ وفاقی وزراءبھی جلسے میں شرکت کریں گے۔۔۔