احتجاج اورانتشار کی سیاست ملک و قوم کی ترقی کیلئے زہر قاتل ہے۔
وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے اقداراورعوامی خدمت کی سیاست کی ہے ۔ اپنے صوبوں میں عوام کی خدمت نہ کرنے والے شرمسارہیں۔ احتجاج کرنیوالےعوام کی خدمت کرتے تو انہیں عوام کا سامنا کرنے کا خوف نہ ہوتا۔ دھرنوں کی سیاست کرنے والےترقی کی مخالفت کر رہے ہیں۔ شہبازشریف نے سیاسی مخالفین کو خوب آڑھے ہاتھوں لیا کہا دھرنا گروپ نے عوام کا وقت برباد کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ دھرنوں کی سیاست کرنے والےترقی کی مخالفت کر رہے ہیں۔ یہ عناصر موجودہ دور میں ملک کی تیز رفتار ترقی سے خوفزدہ ہیں۔ آئندہ انتخابات کے بارے وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ مخالفین کو منہ کی کھانا پڑے گئی۔ آئندہ انتخابات میں احتجاجی عناصر کو ایک بارپھر شکست کا سامنا کرنے پڑے گا۔