ریلوے کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے لئے دس بارہ سال لگیں گے
خواجہ سعد رفیق سیاسی حریفوں پر برس پڑے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی نے اکتیس جنوری سے پہلے استعفی دیا تو بائی الیکشن ہوگا اور اسکی مقبولیت کا پول کھل جائے گا ،، تمام اداروں میں پارلیمنٹ اہم ترین ادارہ ہے،،پارلیمنٹ کو گالیاں نہیں نکالنی چاہیے،،جو پارلیمنٹ کو گالیاں نکال رہا ہے اسکی عقل پر صرف ماتم کیا جا سکتا ہے،،اب تک 636 کو کوچز کو اپ گریڈ کر چکے ہیں،، سیالکوٹ تا کراچی علامہ اقبال ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کے لئے یہاں موجود ہیں،،ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ رایئونڈ جنکشن کی تعمیر نو کر رہے ہیں،،جن کاموں کا دائرہ ہم نے پھیلایا تھا انکو تکمیل تک پہنچایئں گےجنہیں بھی اللہ موقع دے وہ اسی طرح سنجیدگی کے ساتھ کام کرے،،ریٹائرڈ ملازمین کے لئے وزیر اعظم کے پیکج کو دینے کے لئے ابھی قابل نہیں ہیں،، پیر سیالوی پرپوچھے گئے سوال پر انہوں کہا کہ دعا فرمائیں انکے لئےاکثر مر کے آخری حصے میں لوگ ٹریک سے اتر جاتے ہیں،،