آزادکشمیر میں ہونے والے عام انتخابات میں ایک دن باقی رہ گیا

آزادکشمیر میں ہونے والے عام انتخابات میں ایک دن باقی رہ گیا

آزاد کشمیر میں عام انتخابات کا دنگل کل سجے گا ،اکیس جولائی کو آزاد کشمیر میں بسنے والے اسمبلی کی اکتالیس نشستوں پر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ مسلم لیگ ن ، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے امیداروں میں کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے ۔ اکتالیس نشستوں میں سے انتیس آزاد کشمیر میں جبکہ بارہ نشستیں پاکستان میں ہیں جہاں کشمیری اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہیں۔ عام انتخابات میں چار سو تئیس امیدوار حصہ لے رہے ہیں ، جبکہ چھبیس لاکھ چوہتر ہزار پانچ سو چھیاسی افراد حق رائے دہی استعمال کریں گے ، جن میں خواتین ووٹرز کی تعداد گیارہ لاکھ نوے ہزارآٹھ سو انتالیس ہے ، جبکہ مرد حضرات کی تعداد چودہ لاکھ تیراسی ہزار سات سو سنتالیس ہے۔سکیورٹی کے حوالے سے باغ ،حویلی ، چار ہوئی ، کھارو شاہ اور نکیال کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے ۔ آزاد کشمیر میں پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے پاک فوج سول انتظامیہ کی معاونت کرے گی اور امن و امان یقینی بنانے کیلئے فوجی جوان پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تعینات ہوں گے۔ چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس غلام مصطفی مغل کا کہنا ہے کہ دسویں عام انتخابات آزاد کشمیر کی تاریخ کے شفاف ترین اور یادگار انتخابات قرار پائیںگے۔

Most Popular