حالیہ دنوں میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی دن بدن بڑھ رہی ہے،پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے: پرویز رشید

حالیہ دنوں میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی دن بدن بڑھ رہی ہے،پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے: پرویز رشید

اسلام آباد پریس کلب کے باہر یوم سیاہ کے موقع پر نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آج وزیراعظم کی کال پرپاکستان بھرمیں یوم سیاہ منایاجارہاہے، تمام پاکستانی وزیراعظم کی آوازپرلبیک کہہ کراحتجاج کررہےہیں، ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کےمظالم میں اضافہ ہوا ہے، کشمیری اپنےبنیادی حق کےلیےآوازبلند کررہےہیں،،، کشمیریوں کی آواز کو کچلا جارہا ہے انہوں نے کسی کوقتل یاکسی پرکوئی ظلم نہیں کیا اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں سیکڑوں افرادبھارتی جارحیت کی وجہ سےشہیدہوئےبھارت کےمجرمانہ فعل کی مذمت کرتےہیں، ہندودرندےکتنےبھی ظلم ڈھالیں،کشمیریوں کاحق خودارادیت نہیں چھین سکتے،
یقین دلاتے ہیں کہ برہان وانی اور دیگر شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،، ہندوستانی کتنےبرہان مظفر وانی ماریں گے ہر گھر سے مظفر وانی نکلےگا، ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کافرض ہےکشمیرمیں قتل عام روکاجائے، مقبوضہ کشمیر کی ہندوستان سے آزادی تک تحریک چلتی رہے گی۔۔۔

Most Popular