قابل اور ذہین طلبا و طالبات تاریخ کا دھارا بدلنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ حکومت ایسے ہیروں کو تراشنے کےلئے وسائل ان پر نچھاور کرتی رہے گی: شہباز شریف

قابل اور ذہین طلبا و طالبات تاریخ کا دھارا بدلنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ حکومت  ایسے ہیروں کو تراشنے کےلئے وسائل ان پر نچھاور کرتی رہے گی: شہباز شریف

وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے میٹرک کے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبا وطالبات کو مبارکباد دی۔ انکا کہنا تھا کہ قوم کے بچوں اور بچیوں نے اپنی محنت کے ذریعے پوزیشنیں حاصل کرکے اپنے والدین اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ حصول علم کیلئے محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔ کم وسائل کے باوجود بعض طلبا و طالبات نے عزم، حوصلے اور محنت کے ساتھ یہ مقام حاصل کیا۔ انکا کہنا ہے کہ با صلاحیت ، قابل اور ذہین طلبا و طالبات تاریخ کا دھارا بدلنے کی پوری اہلیت رکھتے ہیں۔ طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ پنجاب حکومت ایسے ہیروں کو تراشنے کےلئے وسائل ان پر نچھاور کرتی رہے گی۔

Most Popular