مسلم لیگ ن نے پاناما کیس میں وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کی صورت میں متبادل تین ناموں پرغورشروع کردیا
پاناما کیس کے معاملے پرقائم ہونیوالی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کے بعد ملک میں سیاسی سرگرمیاں عروج پرہیں،ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے پلان بی تیار کرلیا ہےجس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کی صورت میں کسی دوسرے پارٹی رہنما کووزیراعظم بنایا جائے گا،اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی سینئرقیادت نے مختلف ناموں پرغورشروع کردیا ہے، ذرائع کے مطابق متوقع وزیراعظم کے لیے تین ناموں پرغورکیا جارہا ہے جس میں وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا نام سرفہرست ہے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق اوروزیرتجارت خرم دستگیرکے نام بھی زیرغور ہیں