سیاست پاکستانی لوگوں کا خاندانی کاروبار بن چکا ہے: رہنما ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول

سیاست پاکستانی لوگوں کا خاندانی کاروبار بن چکا ہے: رہنما ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول

پی آئی بی کالونی کراچی میں راشن اوردیگر گھریلو سامان کی تقسیم کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ شہرمیں سیاست لوگوں کاخاندانی کاروبار بن چکا ہے اور خدمت کے نام پر سیاست کی جا رہی ہے۔ ایم کیو ایم کو شہر میں کام سے روکا جا رہا ہے لیکن کالعدم تنظیمیں اور عمران خان چندہ جمع کرسکتے ہیں. اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کا کہنا تھا کہ نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں، تعلیم کی بہتری کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں۔ایک ایسا اسکول بھی ہے جہاں صرف تین سوروپے فیس لی جاتی ہے اور بہترین تعلیم دی جاتی ہے۔ تقریب سے میئر کراچی سمیت دیگر شرکا نے خطاب کیا،اس موقع پرمختلف علاقوں کیلئے درجنوں ٹرکوں پر امدادی سامان رکھا گیا تھا جو غربا میں تقسیم کیا جائےگا

Most Popular