نوازشریف فی الفور استعفیٰ دے کر نیا وزیر اعظم نامزد کریں۔ خورشید شاہ

نوازشریف فی الفور استعفیٰ دے کر نیا وزیر اعظم نامزد کریں۔ خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم فی الفور استعفیٰ دے کر نیا وزیر اعظم نامزد کریں۔میاں صاحب کو معلوم ہے ان کے پاس کوئی دستاویزات نہیں ۔ انہوںنے قطر کے معاملے پر ابھی تک اپنی پوزیشن واضح نہیں کی ۔ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا ہے کہ میں نے پاک بھارت کرکٹ میچ سے پہلے کہا تھا کہ سپورٹس کو سپورٹس کی ہی نظر سے دیکھا جائے اسے جنگ کے ماحول میں تبدیل نہ کیا جائے کیونکہ اگر پاکستان نے اس سے پہلے شکست کھائی تھی تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑا پاکستان نے جس طرح دنیا کی بڑی بڑی ٹیموں کو ہرایا اس سے نظر آتا تھا کہ پاکستان جیتے گا۔ پاکستان ڈپلومیٹک چینل اور فارن آفس پر جو اربوں روپے خرچ کرتا ہے اس کے باوجود کوئی رول نہیں ہوتا یہ میدان میںشکست کھاتے ہیں اس سے بڑا کام ہمارے اسپورٹس مینوں نے کیا ہے اور پاکستان کو بہت بڑی فتح دلائی ہے کھلاڑیوں نے پاکستان کا جھنڈا اور پاکستانی قوم کا سرپوری دنیا میں اونچا کیا ہے ۔ پاکستان نے بہترین کھیل کے ذریعے دنیا کی مضبوط ٹیموں کو شکست دی اس کا کریڈٹ کرکٹ بورڈ کو بھی دینا چاہیے اور کنجوسی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ کھلاڑیوں کی سلیکشن کرکٹ بورڈ ہی کرتا ہے ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ میں نے کرکٹ کھیلی ہے اور کبھی کبھار شوق پورا کرلیتے ہیں ۔ ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اپوزیشن متحد رہے اور عمران خان کے بعض بیانات متحدہ اپوزیشن کو متاثر کرتے رہے ہیں ۔ عمران خان آج بھی کٹہرے میں خود بھی کھڑا ہے اور اتنا ہی ذمہ دارکھڑا ہوا ہے ۔ جتنانوازشریف کھڑا ہوا ہے ۔ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ عمران خان حکومت کے سب سے بڑے حمایتی ہیں ۔ عمران خان نے بھی بلاواسطہ قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے ۔ فارن فنڈنگ کر کے قانون کے ساتھ مذاق کیا ہے۔عمران خان خود بھی چوری کے زمرے میں آتا ہے اس کو سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بعض سیاستدانوں کا پیپلز پارٹی کو چھوڑنا نئی بات نہیں پیپلز پارٹی کے اوپر پہلے بھی ایسا وقت آیا کہ پنجاب میںلوگ چھوڑ کر چلے گئے عمران خان کی سیاست پانی میں بلبلے کی ماند ہے اگر عمران خان کی سیاست کو دیکھنا ہے تو کے پی کے میں جا کر دیکھیں چار سال میں جو اس نے کے پی کے کا حال کیا ہے سب کے سامنے ہے اگر خدانخواستہ عمران خان کو مرکزمیں حکومت مل جاتی ہے تو شاید ہم نواز شریف کو بھول جائیں۔انہوں نے کہا کہ بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ اصولی فیصلہ تھا فیصلہ ہوا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقریر براہ راست نشر کی جائے گی حکومت نے کوشش کی کہ اپوزیشن بجٹ اجلاس میں موقف نہ دے بجٹ اجلاس میں حکومت کی بھڑکیں بے نقاب کرنے کی کوشش کی ہم کو بجٹ اجلاس میں کئی قراردادیں پیش کرنا تھیں۔نواز شریف وزیر اعظم ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ اپوزیشن لیڈر بات کر رہا ہے وزیر اعظم نے لکھی ہوئی تقریر پڑھی وہ اپنے ذہن سے سچائی بیان نہیںکرتے انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی ابھی تک شفاف طریقے سے کام کر رہی ہے ہم نے جے آئی ٹی کو ہمیشہ سپریم کورٹ کا حصہ سمجھا ہے میاں صاحب کو معلوم ہے کہ ان کے پاس کوئی دستاویزات نہیں قطر کے معاملے پرپاکستان نے ابھی تک اپنی پوزیشن واضح نہیں کی ،وزیر اعظم کو فی الفور استعفی دے دینا چاہیے یہ لوگ تو زمین تنگ کرنے والے ہیں یہ طاقتور لوگ ہیں۔

Most Popular