ڈان لیکس پر عہدے سے فارغ ہونے والے پرنسپل انفارمیشن آفیسر راؤ تحسین نے اپنے خلاف الزامات پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

ڈان لیکس پر عہدے سے فارغ ہونے والے پرنسپل انفارمیشن آفیسر راؤ تحسین نے اپنے خلاف الزامات پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

ڈان لیکس معاملے پر عہدے سے ہاتھ دھونے والے راؤ تحسین نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ،، پرنسپل انفارمشین سیکرٹری نے وکیل کے ذریعے درخواست دائر کر دی ، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ نے ان کا کیریئر داغ دار کیا اور ذمہ دار ٹھرایا مگر رپورٹ کی کاپی ابھی تک نہیں دی گئی ، انکوائری کمیٹی کی رپورٹ حاصل کرنا ان کا حق ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ حکم جاری کرے تاکہ انکوائری رپورٹ کی کاپی مل جائے ، معاملے پر بننے والے کمیشن سے رجوع کیا مگر انکوائری رپورٹ کی کاپی نہیں ملی، درخواست میں وفاق ، سیکرٹری اطلاعات ، سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری وزیر اعظم نواز شریف کو فریق بنایا گیا ، درخواست میں کہا گیا کہ چھ ، سات اور آٹھ فروری کو میڈیا پر خبر آئی کہ ڈان لیکس انکوائری کمیٹی کی رپورٹ جاری کی جا چکی ہے

Most Popular