آبی مسائل پر بھارت کا مذاکرات کےمیز پرآنا خوش آئند ہے۔کشن گنگا پرثالثی عدالت پہلےہی پاکستان کےحق میں فیصلہ دےچکی ہے:خواجہ آصف

آبی مسائل پر بھارت کا  مذاکرات کےمیز پرآنا خوش آئند ہے۔کشن گنگا پرثالثی عدالت پہلےہی پاکستان کےحق میں فیصلہ دےچکی ہے:خواجہ آصف

پاکستان اور بھارت کے درمیان انڈس واٹرکمشنرز کے مذاکرات شروع ہوگئے۔ سندھ طاس معاہدے کے بعد دونوں ملکوں کے مابین پانی کے تنازعہ پر یہ 113 ویں مذاکرات ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان پانی کے اعداد و شمار کے تبادلے، دریاؤں میں پانی کی صورتحال اور سیلاب کی پیشگی اطلاع کے امور زیرغور آرہے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر دو سال سے مذاکرات تعطل کا شکار تھے جو آج دوبارہ شروع ہو گئے ہماری کوششوں سے بھارت مذاکرات کی میز پر آ یا۔ مذاکرات کی میز پر آنے پر بھارت کا خیر مقدم کرتے ہیںخواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ کشن گنگا پر ثالثی عدالت پہلے ہی پاکستان کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے رتلے ڈیم سے متعلق پاکستان کا مطالبہ مان لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رتلے ڈیم پر بھارت کیساتھ مذاکرات گیارہ اپریل کو امریکہ میں شروع ہوں گےخواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق پاک بھارت مذاکرات دو روز جاری رہیں گے۔ مذاکرات سے صورتحال میں بہتری کی امید ہے۔

Most Popular