سپریم کورٹ سے جنازے نہیں فیصلے آتے ہیں, جنازہ نکلا تو بنی گالہ یا لال حویلی سے نکلے گا,وزیرقانون رانا ثنااللہ

 سپریم کورٹ سے جنازے نہیں فیصلے آتے ہیں, جنازہ نکلا تو بنی گالہ یا لال حویلی سے نکلے گا,وزیرقانون رانا ثنااللہ

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عوام آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے۔ پاناما کیس میں وزیراعظم نوازشریف پر براہ راست الزام نہیں اس لئے عدالت عظمی نے انہیں طلب نہیں کیا۔ انکا کہنا تھا کہ پاناما کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ انصاف پر مبنی اور پاکستان کے حق میں آئے گا۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے جنازے نہیں فیصلے آتے ہیں۔ جنازہ نکلا تو بنی گالا یا لال حویلی سے نکلے گا۔ رانا ثنااللہ نے پیپلزپارٹی پر بھی کڑی تنقید کی کہا ہمارے بوریا بستر کو گول کرنے کی بات کرنیوالی پیپلزپارٹی کا اپنا بوریا بستر گول ہونیوالا ہے۔ سندھ اور کے پی میں کرپشن کا راج ہے۔ پیپلز پارٹی کرپشن چھپانے کے لیے پروپیگنڈا کررہی ہے

Most Popular