مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہماری ہمیشہ کردار کشی کی اور انتقامی سیاست کو فروغ دیا, رہنما پیپلز پارٹی قمرزمان قائرہ

 مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہماری ہمیشہ کردار کشی کی اور انتقامی سیاست کو فروغ دیا, رہنما پیپلز پارٹی قمرزمان قائرہ

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان قائرہ نے کہا کہ شوکت بسرا اور ان کے ساتھیوں پر کھلے عام قاتلانہ حملہ کیا گیا، کمیٹی بنائی گئی 24گھنٹوں میں رپورٹ مانگی گئی لیکن بائیس دن ہو چکے ،رپورٹ منظرعام پر نہیں آئی کیونکہ وہ سی ایم ہاؤس چلی گئی انکا کہنا تھا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ شوکت بسرا واقعہ پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے, قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حامد سعید کاظمی کی بے گناہی ہائی کورٹ نے ثابت کردی ہے اب مسلم لیگ ن ہم سے معافی مانگے, قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں لیکن مسلم لیگ ن نے کبھی اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش نہیں کی

Most Popular