چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بنی گالہ میں لینڈ مافیا کے خلاف چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بنی گالہ میں لینڈ مافیا کے خلاف چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بنی گالہ میں سرگرم لینڈ مافیا کے خلاف چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے وہ کئی سال سے سی ڈی اے اورمتعلقہ حکام کو خلاف ورزیوں سے متعلق آگاہ کر رہے ہیں، لیکن سی ڈی اے سمیت دیگر متعلقہ حکام معاملے پر کوئی کارروائی نہیں کررہے۔ لینڈ مافیا اوربلڈرزبنی گالہ کے خوبصورت علاقے کو جنگل سے کنکریٹ میں بدل رہے ہیں۔ بوٹینیکل گارڈن اورپارک کے اندر تجاوزات قائم کی جارہی ہیں۔ بلڈرز بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزیاں کررہے ہیں جس سے راول لیک کو نقصان ہورہا ہے، خط میں امید کااظہار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ معاملے کو زیرغور لائے گی

Most Popular