تبدیلی الزامات لگا کر نہیں آتی بلکہ رات بھر جاگ کر ملک کی خدمت کرنے سے آتی ہے:سعد رفیق

 تبدیلی الزامات لگا کر نہیں آتی بلکہ رات بھر جاگ کر ملک کی خدمت کرنے سے آتی ہے:سعد رفیق

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مخالفین نے جلد الیکشن کرانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ لوگ جتنا مرضی زور لگا لیں بسیں چلتی رہیں گی، تمام سازشوں کے باجود 4سال نکل گئے،ایک سال بھی نکل جائے گا،انہوں نے کہا کہ اتنے برے ہیں تو لوگ ہمیں ووٹ کیوں دیتے ہیں؟ لوگ سوچ سمجھ کرہی ہمیں ووٹ دیتے ہیں، تبدیلی الزامات لگا کر نہیں آتی ، تبدیلی جھوٹ بولنے اور لمبی لمبی چھوڑنے سے نہیں آتی ، بلکہ رات بھر جاگ کر ملک کی خدمت کرنے سے آتی ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کے منصوبوں کی تکمیل جاری ہے،بیرونی سرمایہ کاری سے ملک میں نمایاں تبدیلی آرہی ہے،،سی پیک کا عظیم منصوبہ ہم لے کر آئے ہیں،،، اب پاکستان کا اچھا وقت آرہاہےخواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ غربت اور مظلومی میں کئی سال گزارے ہیں،،، خوشحالی اور ترقی میں وقت لگتاہے، فوری ہی خوشحالی یا ترقی ہوجائے تو ضرور اس کے پیچھے کوئی گڑبڑ ہے،انہوں نے کہا کہ بچوں کو بہترین تعلیم دے کر معاشرے کو محفوظ بنایا جا رہا ہے، والدین اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ دیں ، 

Most Popular