عالمی عدالت انصاف میں ہماری شکست نواز جندال ملاقات کا نتیجہ ہے:شیریں مزاری

عالمی عدالت انصاف میں ہماری شکست نواز جندال ملاقات کا نتیجہ ہے:شیریں مزاری

اپنے ایک ٹویٹ میں شیری مزاری کا کہنا تھا ہم نے عالمی عدالت انصاف میں بہت بڑی غلطیاں کیں، آر-ایم-آئی کیس میں پاکستان نے عالمی عدالت کے دائرہ کار سے متعلق ہی دلائل دئیے اور ہم کیس جیتے۔ ابھی ہم دائرہ کار اور کیس کے میرٹ کو لے کر دلائل میں الجھ گئے۔شیریں مزاری کا کہنا تھا آر ایم آئی کے تجربے اور دو ہزار سترہ کے ڈیکلیریشن کے باوجود ہم کیس ہار گئے۔ حکومتی ایما پر جان بوجھ کر کیس میں غلطیاں کی گئی ہیں۔ شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا عالمی عدالت انصاف میں ہماری شکست نواز جندال ملاقات کا نتیجہ ہے۔ ہم عالمی عدالت کے دائرہ کار سے متعلق ڈیکلیریشن سے اب بھی دستبردار ہو سکتے ہیں۔ عالمی عدالت میں بھارتی ہاتھوں میں کھیلنے کے بعد بعید نہیں ہم شکیل آفریدی کو رہا کر دیں۔

Most Popular