ماضی میں توانائی سمیت متعدد منصوبے مجرمانہ غفلت اور کرپشن کی بھینٹ چڑھائے گئے: شہبازشریف

  ماضی میں توانائی سمیت متعدد منصوبے مجرمانہ غفلت اور کرپشن کی بھینٹ چڑھائے گئے: شہبازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے منتخب نمائندوں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی کا کہنا تھا کہ سنہری اصولو ں پر سختی سے کاربند رہتے ہوئے ملک کی ترقی و خوشحالی کی مضبوط بنیاد رکھ دی۔ حکومت کے چار برس امانت، دیانت، محنت اور شفافیت کی گواہی دے رہے ہیں۔ ماضی میں توانائی سمیت متعدد منصوبے مجرمانہ غفلت اور کرپشن کی بھینٹ چڑھائے گئے۔ انکا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے شفافیت کے ذریعے اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایسا منظر نہیں دیکھا۔ آج کئی منصوبے مقررہ مدت سے پہلے مکمل ہو رہے ہیں۔

Most Popular