پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن انتظامات کو حتمی شکل دیدی

پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن انتظامات کو حتمی شکل دیدی

پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن میں تین صوبوں کے لیے الیکشن کمشنرز کے نام فائنل کرلئے ہیں۔ خیبر پختون خواہ کیلئے ڈاکٹرحیدر علی،سندھ کیلئے افتخار فاروقی ، بلوچستان کیلئے میر نصر اللہ رند صوبائی الیکشن کمشنر مقرر کئے گئے ہیں۔ انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے پولنگ سترہ جون رات بارہ بجے سے انیس جون رات بارہ بجے تک ہو گی،،، انٹر پارٹی نتائج کا اعلان بیس جون کو کیا جائے گا۔ ممبر شپ کی آخری تاریخ دس جون تک ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی ستائیس مئی سے وصول کیے جائیں گے۔ چار جون تک کاغذات جمع کرانے کی آخری تاریخ ہو گی۔ امیدواروں کی شکایات جمع کرانے کی تاریخ آٹھ جون مقررکی گئی ہے۔

Most Popular