اسلام آباد میں دھرنا حکومتی کمزوری اور رٹ ختم ہونے کی نشانی ہے، خورشید شاہ
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کا اسلام آباد کو سیل کرنا قابل افسوس ہے،،، دھرنے کی وجہ سے لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے، حکومت اپنی آئنی طاقت بھی استعمال نہیں کرسکتی،،دھرنا حکومتی کمزوری اور رٹ ختم ہونے کی نشانی ہے،،، حکومت نے ایکشن نہیں لیناتو حکومت چھوڑ دے،،، نواز شریف سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ریاست درریاست اور حکومت درحکومت نہیں ہونی چاہیے، نواز شریف غیر آئینی راستے پر جارہے ہیں،،، انہیں عدالتوں کےفیصلےقبول کر کے عوامی عدالت میں جانے کو ترجیح دینی چاہیے یہی آئینی راستہ ہے۔۔ اداروں کے اندر مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ احتساب برابری کی بنیاد پر سب کا ہونا چاہیے،،، میاں صاحب نے خود پرویز مشرف کو باہر جانے دیا۔۔۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وقت سے پہلے انتخابات کا مطالبہ غیر آئنی اور غیر ضروری ہے،،، پیپلز پارٹی ہمیشہ سیاسی بات کرتی ہے ہم کسی کے جوڑ توڑ میں نہیں جاتے۔۔۔ ہر الیکشن میں الائنس بنتا ا ور ٹوٹ جاتا ہے،،، جمہوریت میں کشیدگی نہیں جمہوریت اپنا کردار ادا کرے گی۔ آئندہ انتخابات میں الائنس میں نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کو ہٹانے سے متعلق کوئی علم نہیں،،، تحریک انصاف کے داوڑ کنڈی نے کوئی غلط بات نہیں کی۔