اگرحکومت نے ہمارے آئینی حق سے ہمیں روکنےکی کوشش کی توردعمل کا ذمہ دارحکومت خود ہوگی۔ عمران خان

اگرحکومت نے ہمارے آئینی حق سے ہمیں روکنےکی کوشش کی توردعمل کا ذمہ دارحکومت خود ہوگی۔ عمران خان

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت 2نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دارالحکومت اسلام آباد کو بند کرنے کے اقدام سے پہلے ہی پی ٹی آئی قیادت کو گھر پر نظر بند کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ جمعرات کو بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ حکومت عمران خان اور پارٹی کے دیگر اہم رہنماوں کو اسلام آباد بند کرنے کے مہم کا حصہ بننے سے پہلے ہی نظر بند رکر دے گی ۔اخبار نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی سپورٹرز کو ملک بھر سے وزیراعظم محمد نوازشریف کے خلاف بدعنوانی کے الزامات پر احتجاج کے لئے بلایا ہے ۔ نوازشریف پاناما لیکس کے انکشافات کے بعدعمران خان کی جانب سے الزامات اور تحقیقات کے حوالے سے خا صے دبائو میں ہیں،بھارتی اخبار نے ایک پاکستانی اخبار کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے سنئیر راہنماوں اور ورکرزکی فہرست بھی تیار کرلی ہے جن کو نظر بند کیا جائے گا۔عمران خان نے حکومتی منصوبے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اگر حکومت نے ہمارے آئینی حق سے ہمیں روکنے کی کوشش کی تو ردعمل کا ذمہ دار حکومت خود ہوگی۔

Most Popular