سراج الحق کہتے ہیں کہ حکومت پاناما لیکس کی تحقیقات میں سنجیدہ نہیں

سراج الحق کہتے ہیں کہ حکومت پاناما لیکس کی تحقیقات میں سنجیدہ نہیں

سپریم کورٹ میں وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت نے چار افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ سودا مہنگا نہیں، انہیں قید، عوام کو آزاد کردیا جائے، دھرنے والی تحريک انصاف اور آج کی پارٹی ميں زمين آسمان کا فرق ہے، حکمرانوں کو اندازہ ہی نہيں کہ کيا ہونے والا ہے، حکومت نے عمران خان سميت ديگر قائدين کو گرفتار کرنے کا فيصلہ کيا ہے، مگر وہ کرپٹ نظام کیخلاف جہدوجہد سے پيچھے نہيں ہٹیں گے،،سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو دو ہفتوں کا نوٹس دیا ہے، حکومت کی نیت ٹھیک نہیں، دال میں کچھ کالا ہے، ہم نہیں چاہتے حکومت کےدھوکےمیں آئیں،،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دو نومبر کو راولپنڈی سٹیشن اور ائیرپورٹ سمیت تمام اہم مقامات بند کر دیں گے۔ نوازشريف کے گوشواروں کی تفصيلات غلط ہیں، انہیں نااہل قرار ديا جائے،
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے تحت عوام کا مقدمہ لڑنے آئے ہیں، نوازشریف، پرویز رشید کی قربانی دیں یا نہ دیں، وہ بیس کروڑ عوام کی جنگ خود لڑیں گے،،

Most Popular