سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی نا اہلی کیلئےعمران خان کی درخواست کی سماعت آج ہورہی ہے۔

سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی نا اہلی کیلئےعمران خان کی درخواست کی سماعت آج ہورہی ہے۔

سپریم کورٹ آج ملکی تاریخ کے ایک بڑے مقدمے کی سماعت کرے گی۔ وزیراعظم نوازشریف کی نا اہلی کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست پر چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا بینچ سماعت کرے گا۔ وزیراعظم کی نااہلی کی درخواست کی سماعت کے موقع پر عمران خان عدالت عظمی میں موجود ہوں گے۔ تحریک انصاف کی جانب سے ممتاز ماہرین قانون حامد خان ایڈووکیٹ اور نعیم بخاری ایڈووکیٹ مقدمے کی پیروی کریں گے۔ آئین اور الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر عمران خان نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ دوسری جانب سماعت کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔

Most Popular