سپریم کورٹ کے باہر لیگی وزرا نے اپوزیشن پر برس پڑے

سپریم کورٹ کے باہر لیگی وزرا نے اپوزیشن پر برس پڑے

سپریم کورٹ کے باہر لیگی وزرا نے اپوزیشن پر برس پڑے،،وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم نواز شریف کا بھرپور دفاع کیا،بولے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کا بنیادی ستون احتساب ہے، حکومت نے کسی موقع پر احتساب سے بھاگنے کی کوشش نہیں کی، نواز شریف ہرسوال کا جواب دینے کو تیارہیں، احتساب سے نہیں گھبراتے، عوام کی عدالت بھی لگائی جائےگی وہاں بھی ہم سرخروہوں گخواجہ سعد رفیق بولے کہ حکومت نےہرطرح سےکوشش کی کہ دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائے،،، عمران خان اوران کےساتھیوں نےہرفورم سےراہ فراراختیارکی،، سپریم کورٹ نے2ہفتےبعدکی تاریخ دی ہے،پھردھرنےکاکیاجوازہے، اگر سپریم کورٹ میں معاملےپر داد رسی ہوگئی تو اسلام آباد کیوں بند کررہےہیخواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں صرف وزیراعظم کوٹارگٹ کرناچاہتی ہے، اپوزیشن کیجانب سے پیش ٹی او آروزیراعظم کی ذات کو نشانہ بنارہےتھے، ہمارا میڈیا ٹرائل کیا جارہاہے، عمران خان نے اداروں سے رجوع کیاہے تو اداروں پر اطمینان رکھیں، اپوزیشن مسئلے کے حل کیلئے سنجیدہ نہیں، عدالت عظمیٰ کے فیصلوں کا انتظار کرنا چاہئے، کسی شہر کو سیل کرنے کا کوئی جواز نہیں۔۔

Most Popular