سڑک، تعلیم اور دیگر شعبوں میں ملیر کے عوام کو آگے لایا جائے گا، ڈیوٹی نہ دینے والے ڈاکٹرز کو فارغ کردیں گے، جو کام نہیں کرے گا وہ نہیں رہے گا:مراد علی شاہ

سڑک، تعلیم اور دیگر شعبوں میں ملیر کے عوام کو آگے لایا جائے گا، ڈیوٹی نہ دینے والے ڈاکٹرز کو فارغ کردیں گے، جو کام نہیں کرے گا وہ نہیں رہے گا:مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِصدارت ملیر میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری شریک ہوئے، اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی ہے کہ ملیر میں ایک سو تیرہ سکولوں کی عمارت کی تعمیر مکمل نہیں، مراد میمن گوٹھ پر صرف پانچ ڈاکٹرز ڈیوٹی پر آتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہر ضلع کے ترقیاتی کاموں پر توجہ دی جائے گی، کمشنر کراچی ہر ضلع میں جا کر میٹنگ کریں، ملیر کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، سڑک، تعلیم اور دیگرشعبوں میں ملیر کے عوام کو آگے لائیں گے، مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی کو زمینوں پر ناجائز قبضے ختم کروا کے قبضہ مافیا کو جیل بھیجوانے کی ہدایت کی، صوبائی محکموں میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے بھرتیوں پر اجازت دی ہے لیکن جتنی خالی آسامیاں ہوں گی، اتنی ہی بھرتیاں ہوں گی، زائد بھرتیاں برداشت نہیں کی جائیں گی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جو کام نہیں کرے گا وہ رہے گا بھی نہیں، اجلاس میں وزیراعلیٰ نے وزیرِصحت کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے مراکز سے قبضے ختم کرواکے رپورٹ کی جائے، جو ڈاکٹرز ڈیوٹی نہیں کرتے انہیں فارغ کردیا جائے 

Most Popular