ضلعی عدلیہ کے ججز کو ڈرنے یا گھبرانے کی ضرورت نہیں، کسی بھی خوف اور دباؤ کے بغیر انصاف پر مبنی دلیرانہ فیصلے کئے جائیں:منصورعلی شاہ

 ضلعی عدلیہ کے ججز کو ڈرنے یا گھبرانے کی ضرورت نہیں، کسی بھی خوف اور دباؤ کے بغیر انصاف پر مبنی دلیرانہ فیصلے کئے جائیں:منصورعلی شاہ

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور میں عدالتی افسران کی تربیتی ورکشاپ کے افتتاح کے بعد چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے زیر تربیت ججز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ججز کی تربیت کا مقصد ان کی استعداد کار بڑھانا ہے، ججز کی کارکردگی مانیٹر کی جا رہی ہے، تربیت میں حاصل کردہ نمبروں کی بنیاد پر ججز کو اگلے عہدوں میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا جائے گا،،چیف جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ججز اپنا کردار ایک ہیرو کی طرح نبھائیں، عام آدمی کو انصاف کی فراہمی اور ان کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ججز کی ذمہ داری ہے، ججز کا مثبت رویہ نظام عدل میں نہایت اہمیت کا حامل ہے، انہوں نے کہا کہ غصے اور غلط رویے کے باعث انصاف نہیں کیا جا سکتا، پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ججز کے تربیتی پروگرامز کے تحت پنجاب بھر کی ضلعی عدلیہ کے مجموعی طور پر سولہ سو ججز کو ٹریننگ دی جائے گی،، کیمرہ مین احمد بٹ کے ساتھ عبدالرحمٰن وقت نیوز لاہور

Most Popular