عمران خان کو گرفتار کرنا مشکل نہیں،، لیکن انہیں پکڑ کر بحالی سینٹر میں رکھنے کی ضرورت ہے: رانا ثناء اللہ

عمران خان کو گرفتار کرنا مشکل نہیں،، لیکن انہیں پکڑ کر بحالی سینٹر میں رکھنے کی ضرورت ہے: رانا ثناء اللہ

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کپتان پر پھر تنقید کے نشتر برسائے، وزیر قانون پنجاب نے عمران خان کو طبی معائنے کا مشورہ بھی دے ڈالا،، بولے کہ عمران خان کو گرفتار کرنا کوئی مشکل کام نہیں، لیکن انہیں گرفتار کر کے بحالی سینٹر میں رکھنے کی ضرورت ہے، وزیرقانون پنجاب کا کہنا تھا کہ اسلام آباد دھرنے سے متعلق اگر حکومت اور تحریک انصاف میں معاملات طے نہ پائے تو ہمیں حکومت کی ہدایت پر عمل کرنا پڑے گا، رانا ثناء اللہ نے شیخ رشید کو بھی آڑے ہاتھوں لیا،، بولے کہ شیخ رشید کی خواہش ہے کہ لاشیں گریں اور انہیں اپنی سیاست چمکانے کا موقع ملے،صوبائی وزیر قانون نے مال روڈ پر دھرنا دینے والوں کو بھی مشروط مذاکرات کی پیش کش کی انکا کہنا تھا کہ علما قابل احترام ہیں اگروہ اپنا رویہ معتدل کر لیں تو مذاکرات ہو سکتے ہیں۔

Most Popular