عمران خان اپنے سیاسی مستقبل سے مایوسی ہو کر ملکی معیشت کے حوالے سے مایوسی پھیلا رہے ہیں: احسن اقبال
اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے تباہ حال معیشت کو بہتری اور ملک کو ترقی کی جانب گامزن کیا، ورلڈ بنک نے پاکستان کی معیشت میں بہتری لانے پر حکومت پاکستان کی تعریف اور ملک میں جاری سیاسی ابتری کو معیشت کے لئے خطرہ قرار دیا ہے،
گذشتہ چار سال کے دوران بار بار معاشی ترقی کا پہیہ جام کرنے کی کوششوں کے باوجود دس سال میں بلند ترین شرح نمو حاصل کرنے میں کامیابی ملی، دو روز قبل بھی ایک عالمی جریدے نے پاکستان کا شمار دنیا کی پانچ ابھرتی ہوئی معیشتوں میں کیا ہے، احسن اقبال نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنے سیاسی مستقبل سے مایوسی ہو کر ملکی معیشت کے حوالے سے مایوسی پھیلا رہے ہیں،وہ یہ نہیں جانتے کہ قرضوں کو معیشت میں بہتری لانے اور پائیدار ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیا جائے تو اس سے کچھ نقصان نہیں ہوتا۔ اسٹاک ایکسچینج 53000 پوائنٹس کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی لیکن سیاسی افراتفری کے وجہ سے یہ رجحان برقرار نہ رہ سکا، سی پیک کی بدولت دس سال کے دوران سب سے زیادہ غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی، توانائی اور اندرا سٹرکچر کے منصوبوں سے ترقی کے دروازے کھلیں گے