نااہلی کیس میں حنیف عباسی نے عمران خان کی منی ٹریل پر مزید اعتراضات اٹھا دیئے
مونٹاج ۔۔
نااہلی کیس میں حنیف عباسی نے عمران خان کی منی ٹریل پر مزید اعتراضات اٹھا دیئے ،، سپریم کورٹ میں درخواست بھی دائر ہو گئی ،، جس میں کہا گیا کہ پہلے موقف کو یادداشت اور غلط مشورہ کہنے کا کوئی جواز نہیں ، عدالت کے سامنے غلط بیانی پر آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ہوتا ہے، موقف میں کہاں اور کیا تبدیلی کرنی ہے، نہیں بتایا گیا، قانون کے مطابق موقف میں درکار تبدیلی واضح کرنا ضروری ہے، موقف میں تبدیلی کی اجازت دینا انصاف کے تقاضوں کے منافی ہوگا، عمران خان کی درخواست عدالتی نظام کی توہین ہے، لندن فلیٹس سے متعلق سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے جھوٹ بولا گیا، درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان جواب میں کہہ چکے نیازی سروسز بے وقعت ہوچکی تھی، عمران خان نے کہا تھا آف شور کمپنی صرف لندن فلیٹ کی خریداری کیلئے بنائی، فلیٹ کی فروخت کے بعد بھی نیازی سروسز کے اکاونٹ میں ٹرانزیکشنز ہوتی رہی، فروخت سے پہلے لندن فلیٹ بعد میں ملنے والی رقم اثاثہ تھی، نیازی سروسز کے اکائونٹ میں موجود ہزاروں پائونڈز گوشواروں میں ظاہر نہیں کیے گئے، قانونی چارہ جوئی کیلئے مختص ایک لاکھ پاؤنڈ میں سے صرف پچیس ہزار سو لیسٹر کو ادا ہوئے، عمران خان دوسروں پر دیانتدار نہ ہونے کے الزامات لگاتے ہیں، عمران خان اپنے کنڈکٹ سے خود بھی راست گوہ اور صادق و امین نہیں، درخواست میں موقف میں تبدیلی کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی گئی ،،