نواز شریف کو عدالت نے نہیں اللہ نے سزا دی ہے، موجودہ حکومت ہماری نظریاتی سرحدوں کی حفاظت نہیں کرسکی:امیر جماعت اسلامی سراج الحق
وہاڑی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ،، نواز شریف کی حکومت نے عقیدہ ختم نبوت پر شب خون مارا،، جماعت اسلامی کے نوٹس لینے پر حکومت نے ترمیم واپس لی ،، ختم نبوت کے حلف نامے میں ترمیم کے ذمہ دار کو عوام کے سامنے پیش کیا جائے، ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو عدالت نے نہیں اللہ نے سزا دی ہے ،، موجودہ حکومت ہماری نظریاتی سرحدوں کی حفاظت نہیں کرسکی، اسٹیٹس کو ختم کرنے اور انقلاب کا وقت آگیا ہے،، عوام اپنے ووٹ سے اس حکومت کو ختم کریں،،سراج الحق نے صدر ممنون حسین کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ،، حکمرانوں نے ملک کو لوٹا ہے اور اب جواب نہیں دے رہے،، ملک میں غربت اور مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے