پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے
پیپلزپارٹی شمالی پنجاب کے سیکرٹری جنرل ندیم افضل چن نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا،، انہوں نے اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھجوادیا ،، انہوں نے اپنے استعفے میں کہا ہے کہ ان کے بھائی نے ایک اور سیاسی جماعت سے وابستگی اختیار کرلی ہے،، ایسی صورتحال میں پارٹی عہدہ رکھنا مناسب نہیں ،، دوسری جانب ندیم افضل چن کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ،، وہ پیپلز پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں پارٹی رکنیت سے نہیں ،، انہوں نے ابھی تک کسی دوسری سیاسی جماعت میں بھی شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا،، قریبی ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن پر پارٹی سے وفاداریاں تبدیل کرنے کا خاندانی دباؤ ضرور ہے،، اب وہ پیپلز پارٹی میں رہتے ہیں یا ماموں اور بھائی کے نقش قدم پر چلتے ہیں،، صورتحال آئندہ چند روز میں واضح ہو جائے گی