آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کردیا
سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کا وی آئی پی احتساب ہو رہا ہے۔ جس احتساب کی چکی میں سے ہم گزرے۔۔ شریف خاندان کو بھی گزرنا چاہیے۔ شریف فیملی کا فرد ہو تو ایک دن میں ضمانت ہوجاتی ہے جب کہ ہمارے لوگوں کی ڈھائی سال بعد ضمانت ہوتی ہے، یہ کیسا احتساب ہے؟ جب تک برابری کی بنیاد پر احتساب نہیں ہو گا ہم نہیں مانیں گے۔ انہوں ںے کہا کہ شریف خاندان کے خلاف سپریم کورٹ نے مقدمات بنائے ہیں لیکن ہم نے تو سیف الرحمان کے احتساب بیورو کا احتساب بھی برداشت کیا۔ ہمیں پہلے گرفتار کیا جاتا، جیل بھیجا جاتا اور پھر کیس ڈھونڈے جاتے تھے۔آصف زرداری نے کہا کہ گاڈ فادر لندن میں بیٹھ کر ہمیں مفاہمت کے خفیہ پیغامات بھیجتا ہے لیکن مومن ایک سوراخ سے دو بار ڈسا نہیں جاتا اس لئے ہم نے مفاہمت کے تمام پیغامات مسترد کردیے ہیں۔۔ جب ہمیں جھوٹے مقدمات میں پھنسایا گیا تو شریف خاندان فرعون بنا ہوا تھا۔ سیسلین مافیا پاور گیم کرتا تھا بلکہ ہزاروں غلط کام بھی کرتا تھا۔ اب مجھے ڈر ہے کہ نواز شریف اور ان کے ساتھی بھی سیسلین مافیا والے کام نہ کر رہے ہوں۔۔انہوں نے کہا کہ مغل بادشاہ کو پتہ ہونا چاہیے کہ قوم ان کے چنگل سے آزادی چاہتی ہے۔ان پر سنگین مقدمات ہیں انہیں فوری گرفتار کیا جائے