نوازشریف اور عمران خان اپنی سیاست چمکانے کے لیے اداروں کو بدنام کرتے ہیں:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو
ساہیوال میں جلسے سے کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے نون لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آمروں کی اولاد جمہوری لبادہ اوڑھ کر عوام کا خون چوس رہی ہے۔ نااہل حکمرانوں نے قدم قدم پر عوام کو دھوکا دیا ہے۔ پنجاب میں آج بھی کسانوں کے حقوق کو سلب کیاجا رہا ہے۔ سیاست سرمایہ داروں کے قبضے میں ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا پیپلزپارٹی کیخلاف آئی جے آئی بنائی گئی، مخالف سیاستدانوں کو پیسا دیا گیا۔ آمریت کے سہولت کاروں کو آئی جے آئی میں یکجا کیا گیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ نوازشریف اورعمران خان عوام کو گمراہ کرتے ہیں۔ یہ اپنی سیاست چمکانے کیلئے اداروں کو بدنام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا تبدیلی کی بات کرنےوالےعوام کوگمراہ کررہےہیں۔ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ آج رجعت پسندپارٹیاں کالعدم تنظیموں کےنرغےمیں ہیں۔ انہوں نے کہا اگر وہ اقتدار میں آئے تو غریب خواتین کیلیے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم دگنی کریں گے۔کسانوں کوبلاسودقرضےدیں گے۔