اپوزیشن کہے تو آصف زرداری کو جے آئی ٹی کا سربراہ اور ایان علی، شرجیل میمن اور ڈاکٹر عاصم کو ممبر بنا دیتے ہیں, عابد شیر علی

 اپوزیشن کہے تو آصف زرداری کو جے آئی ٹی کا سربراہ اور ایان علی، شرجیل میمن اور ڈاکٹر عاصم کو ممبر بنا دیتے ہیں, عابد شیر علی

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی مخالفین پر چار سو چالیس وولٹ کے طنزیہ نشتر برساتے نظر آئے، انوکھی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پی پی جے آئی ٹی کو مسترد کررہی ہے،آپ کہتے ہیں تو اپنی جے آئی ٹی میں ایان علی اور ڈاکٹر عاصم کو شامل کرلیں اور آصف زرداری کو اس کا سربراہ بنادیں, عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبی رہی ہے،وزیراعظم اورانکےخاندان پرلگائےگئےالزامات صاف ہوگئے، 2018کےبعدبھی نوازشریف وزیراعظم ہوں گے,لیگی رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان اخلاقیات کا درس دیتے پھرتےہیں، عمران خان،جہانگیرترین سندیافتہ ٹیکس چور ہیں،، عمران خان نے خود اثاثے چھپائے اور کالادھن سفید کیا،عمران خان جیسے روتوبچوں کیلئےہمارےپاس اب وقت نہیں,طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ زرداری کی3نسلوں کا احتساب ہو توکسی کو منہ دکھانےکےقابل نہ رہیں، کسی یونین کونسل کا نہیں سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے، سب کا فرض ہے سپریم کورٹ کےفیصلے کا احترام کریں,تہمینہ دولتانہ کا کہنا تھا کہ ہم نے جدوجہد کر کے اخلاقیات متعارف کرائے, اگر ہم سپریم کورٹ کو نہیں مانتے تو یہ اخلاقی ہار ہے

Most Popular