خورشید شاہ نے جے آئی ٹی کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جے آئی ٹی بنانی ہے تو سپریم کورٹ کے 3 بڑے ججز پر بنائی جائے

خورشید شاہ نے جے آئی ٹی کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جے آئی ٹی بنانی ہے تو سپریم کورٹ کے 3 بڑے ججز پر بنائی جائے

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عدالت نے کھل کر فیصلہ دے دیا ہے،، جو جےآئی ٹی بنائی گئی،ہمارےلئےشرم کی بات ہے،،، یہ جے آئی ٹی شفاف تحقیقات نہیں کرسکتی اسے نہیں مانتے، کیسے ممکن ہے کہ ایک ملازم اپنے مالک کی تحقیقات کرے، ہم اس جے آئی ٹی کو نہیں مانتے،،، جے آئی ٹی بنانی ہے تو سپریم کورٹ کے 3بڑے ججز پر بنائی جائے، دوسری صورت میں جے آئی ٹی ہائیکورٹ کے چار ججز پر بنائی جائے
سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اداروں کو بچاناچاہتے ہیں یا اقتدار کی جنگ لڑناچاہتےہیں، وزیراعظم پارلیمنٹ اور اداروں کو بچانےکیلئےاستعفیٰ دیں، پیپلزپارٹی کا موقف بڑا واضح ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مثبت سیاست کرتے ہوئےجمہوریت کاساتھ دیا، ہمیں ہمیشہ نوازشریف کو سہارادینے کا طعنہ دیا گیا، وہ طاقت کے بل پر فیصلہ نہیں مانتے تو ہمیں احتجاج کرناپڑ رہا ہے،، ہم نے پہلے بھی سسٹم کو بچایا ، اب بھی بچانا چاہتے ہیں۔

Most Popular