-- راحیل شریف کو اتحادی افواج میں شمولیت کیلئے این او سی جاری

-- راحیل شریف کو اتحادی افواج میں شمولیت کیلئے این او سی جاری


ذرائع کے مطابق سابق آرمی چیف راحیل شریف نے این او سی کیلئے حکومت سے رجوع کیا تھا،،، جس کے بعد انہیں اتحادی فوج میں شمولیت کیئے این او سی جاری کردیا گیا،،، ذرائع کا کہنا ہے کہ راحیل شریف کو این او سی جی ایچ کیو سے منظوری کے بعد جاری کیا گیا،،، سعودی حکومت کی جانب سے سابق آرمی چیف کیئے خصوصی طیارہ لاہور بھجوایا گیا،،،، خصوصی طیارے کے ذریعہ ریاض روانہ ہونے والوں میں جنرل راحیل شریف سمیت تین رکنی وفد شامل ہے،، سابق آرمی چیف اگلے ماہ سے باضابطہ طور پر اسلامی اتحاد کی سربراہی سنبهالیں گے۔ دہشت گردی کے خلاف چونتیس ممالک پر مشتمل اتحاد 16 دسمبر 2015ء کو معرضِ وجود میں آیا تھا۔عرب لیگ نے معاہدہ شمالی اوقیانوس کے طرز پر''عرب نیٹو'' کے نام سے ایک سریع الحرکت فوج کی تشکیل کا منصوبہ پیش کیا تھا۔ سعودی عرب نے گذشتہ سال پاکستان کی مشاورت سے جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کے دہشت گردی مخالف اس اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ کے طور پر تقرر کا اعلان کیا تھا۔ اس فوجی اتحاد میں مشرقِ وسطیٰ ،افریقا اور ایشیا سے تعلق رکھنے والے مسلم ممالک شامل ہیں۔پہلے ان کی تعداد چونتیس تھی،اب ان کی تعداد بڑھ کر انتالیس ہوچکی ہے۔ان میں پاکستان ،سعودی عرب ،ترکی ،متحدہ عرب امارات ، بحرین ،بنگلہ دیش، تیونس ،سوڈان ،ملائشیا ، یمن ، مصر اور دوسرے ممالک شامل ہیں۔اس فوجی اتحاد کا مشترکہ کمان مرکز اور صدر دفاتر سعودی دارالحکومت الریاض میں ہیں۔

Most Popular