سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سنایا لیکن یہ فیصلہ حتمی نہیں,سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار

سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سنایا لیکن یہ فیصلہ حتمی نہیں,سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار

کراچی کے علاقے بہادر آباد میں قائم ایم کیو ایم کے عارضی مرکز میں پریس کانفرنس کرتےہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ روز اول سے کہہ رہے ہیں کہ آرٹیکل 63 ون این کے تحت قرضے لینے والے اور وہ قرضے معاف کرنے والی حکومتیں دونوں نااہل ہیں،ملک میں ساڑھے چھ ہزارارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے، اس کیلئے جے آئی ٹی کون بنائے گا, پانامہ کیس کے فیصلے اور وزیراعظم کے مستعفیٰ ہونےسے متعلق سوال کے جواب میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ عدلیہ پر اعتماد کرنا ہوگا، مستعفیٰ ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ خود وزیراعظم کریں, فاروق ستار کا مزید کہا تھا کہ جو جماعتیں آج کے فیصلے پر اپنی رائے دے رہی ہیں انہیں کرپشن کے پاک نظام پر اتفاق کرنا چاہئے، ملک میں احتساب کا غیر جانبدارانہ نظام واضح کریںگے

Most Popular