نواز شریف اور ان کے بچے مجرموں کی طرح جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد

نواز شریف اور ان کے بچے مجرموں کی طرح جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد

پاکستان تحریک انصاف پروفیشلز فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم صادق و امین نہیں رہے ، پارلیمنٹ اور قوم سے جھوٹ بو لنے پر معافی مانگیں ، نواز شریف اور ان کے بچے مجرموں کی طرح جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے، وزیر اعظم کا اپنے خاندان سمیت قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینے کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونا فخر کی نہیں بلکہ شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے ،شریف فیملی کی منی ٹریل جھوٹی ثابت ہوئی ، (ن) لیگی جشن کی آڑ میں سچ کو نہیں چھپا سکتے ۔انہوں نے کہاکہ پانامہ فیصلے نے شریف فیملی کا کچا چھٹہ کھول کر رکھ دیا ہے ، قطری شہزادے کے خطوط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ۔ شریف خاندان کی کر پشن اور لوٹ مار ثابت ہو نے پر پاکستان کا پوری د نیا میں امیج کو سخت نقصان پہنچا ہے ،رشوت اور کمیشن کے اربوں روپے سے ملک سے با ہر جائیدایں بنائی ہیں،شریف خاندان کا صرف نا م ہی شریف ہے جبکہ ان کے سارے کام چور لیٹروں والے ہیں، شریف خاندان کر پشن ،رشوت ،منی لانڈنگ اور کمیشن خور کے بانی ہیں، کرپشن شریف برادان کی پوری دنیا میں پہچا ن بن چکی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان تاریخ کے نئے دور میں داخل ہو گیا ہے اورسب سے بڑھ کر عوام با شعور ہوچکے ہیں،(ن) لیگ والے جو مرضی کر لیں جشن منا کر عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونکی جا سکتی ۔

Most Popular