وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا پروگرام مکمل کریں گے:شہبازشریف

 وزیراعظم  نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا پروگرام مکمل کریں گے:شہبازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے مسلم لیگ ن کے وفد سےملاقات کی۔ اس موقع پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا ہے۔ چاربرس کے دوران اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا گیا ۔
فلاح عامہ کے اربوں روپے کے منصوبوں پر دن رات کام ہو رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہمنصوبوں میں شفافیت ، معیار اور رفتار کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ماضی کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کا ہر منصوبہ شفافیت اور رفتار کا شاہکار ہے۔ مخالفین بھی ہمارے منصوبوں پر انگلی نہیں اٹھا سکتے۔ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا پروگرام مکمل کریں گے

Most Popular