پاناما فیصلے سے ثابت ہو گیا ملک میں شریفوں اور غریبوں کے لیے دو قانون ہیں,میاں صاحب میں تھوڑی سی بھی شرم اور حیا ہے تو فوری استعفیٰ دیں,چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو

پاناما فیصلے سے ثابت ہو گیا ملک میں شریفوں اور غریبوں کے لیے دو قانون ہیں,میاں صاحب میں تھوڑی سی بھی شرم اور حیا ہے تو فوری استعفیٰ دیں,چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو

جھنگ کے علاقے شاہ جیونہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے پاناما کیس کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ثابت ہو گیا کہ ملک میں دو قانون ہیں, شریفوں کے لیے الگ اور غریبوں کے لیے الگ قانون ہے, بلکہ شریفوں پر تو کسی قانون کا اطلاق ہی نہیں ہوتا۔۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں ایسا پاکستان چاہیے جہاں غریب اور امیر کے لیے ایک ہی قانون ہو۔۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نظام میں بہتری کی ضرورت ہے، ماڈل ٹاؤن میں قتل عام ہوتا ہے اور انصاف نہیں ملتا۔۔ بے گناہ وزیراعظم پھانسی چڑھ جاتا ہے جبکہ دوسرا جرم کر کے بھی بری ہو جاتا ہے, بلاول بھٹو نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز نے آپ کو نااہل قرار دیا ہے اگر تھوڑی سی بھی شرم اور حیا ہے تو فوری استعفیٰ دے دیں۔۔ بلاول بھٹو نے شاہ جیونہ سے فیصل صالح حیات کو دوبارہ پیپلزپارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی

Most Popular