پانچوں ججز نے وزیراعظم کی وضاحت مسترد کردی۔ ن لیگ کس منہ سے عوام کے پاس جائے گی:عمران خان

پانچوں ججز نے وزیراعظم کی وضاحت مسترد کردی۔ ن لیگ کس منہ سے عوام کے پاس جائے گی:عمران خان

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کیخلاف تاریخی ریمارکس دیئے۔ ججزنے کہا کہ وزیر اعظم نے جھوٹ بولا انہیں نااہل کیا جائے۔ نوازشریف کیخلاف عدالت نے جو ریمارکس دیئے ان کی پارٹی اب کس منہ سے عوام کے پاس جائے گی عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کیجانب سے عدالت میں پیش کیا گیا قطری خط عدالت کےساتھ مذاق تھا ۔وزیراعظم جمہوریت میں اخلاقی قوت سے حکومت کرتا ہے، نوازشریف کےوزیراعظم ہوتے ہوئےکیا یہ ادارے انویسٹی گیشن کرسکتے ہیں
انکا کہنا تھا کہ عدالت نے ہمارے الزامات پر جے آئی ٹی بنائی ہے۔ کپتان نے آئندہ جمعے کو اسلام آباد میں جلسے کا علان بھی کردیا۔

Most Popular