پانچوں ججز نے وزیراعظم کی وضاحت مسترد کردی, ن لیگ کس منہ سے عوام کے پاس جائے گی,عمران خان

پانچوں ججز نے وزیراعظم کی وضاحت مسترد کردی, ن لیگ کس منہ سے عوام کے پاس جائے گی,عمران خان

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھوچکے ہیں،آئندہ جمعہ کو اسلام آباد میں جلسہ کیا جائے گا اور وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ تحریک میں سب کو ساتھ چلنے کی دعوت دی, نواز شریف کے ماتحت جے آئی ٹی کا کوئی فائدہ نہیں,چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ادارے کام کرتے تو اب تک نواز شریف پکڑے جاتے،تاریخ میں آج تک ایسا نہیں ہوا کہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کیخلاف بات کی
عمران خان نے مزید کہا کہ وزیراعظم اخلاقی قوت سے حکومت کرتا ہے جب تک تحقیقات نہیں ہوتی وزیراعظم استعفیٰ دیں،ان کا قطری خط سپریم کورٹ نے رد کردیا, سپریم کورٹ کے 2 سینئر ججز نے نواز شریف کو نااہل قراردینے کا کہا,عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کیخلاف جو آبزرویشن دی گئی یہ کس منہ سے عوام میں جائیں گے, دنیا میں کسی ملک میں ایسا فیصلہ آتا ہے تو حکمران جماعت وزیراعظم سے خود استعفیٰ لے لیتی

Most Popular