کل عدلیہ کا فیصلہ وزیراعظم نوازشریف کے خط کی تائید ہے

کل عدلیہ کا فیصلہ وزیراعظم نوازشریف کے خط کی تائید ہے


اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کل عدلیہ کا فیصلہ وزیراعظم نوازشریف کے خط کی تائید ہے ،عوام نے ووٹ دے کر وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کیا تین روز پہلے چکوال کے الیکشن میں بھی عوام نے مخالفین کو جواب دے دیا ۔ کوئی وزیر اعظم سے استعفیٰ نہیں مانگ سکتا۔ دوربینں لیکر فیصلے میں سےچیزیں ڈھونڈنے والوں کوکچھ نہیں ملے گا
انکا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹے الزامات لے کر سپریم کورٹ گئے اداروں کی تضحیک کرنےوالوں کو کل جواب مل گیا۔ مسلم لیگ ن کے پاس مینڈیٹ عوام کی امانت ہے۔ وزیر اعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مزید ترقی کرے گا۔

Most Popular