ہم انصاف کی تلاش میں ہیں ، اسکے لیے عدالت بھی گئے

 ہم انصاف کی تلاش میں ہیں ، اسکے لیے عدالت بھی گئے

جماعت اسلامی نے بھی وزیراعظم کے فوری استعفٰے کا مطالبہ کر ڈالا ،، امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اخلاقی طور پر وزیراعظم نواز شریف استعفیٰ دے دیں،، نواز شریف کرسی پر رہے تو ادارے کیسے تحقیقات کر سکیں گے،، جے آئی ٹی پر اپنے وکلا سے بات کر رہے ہیں،، ملک میں کرپشن کے خاتمے پر کسی کو اختلاف نہیں ہے ،، چاہتے ہیں پاکستان کو کرپشن سے پاک بنائیں ،، 60 دن بعد نواز شریف کلیئر ہوجائیں تو دوبارہ وزیراعظم بن سکتے ہیں،،سراج الحق نے کہا کہ 5 میں سے 2جج صاحبان نے وزیر اعظم کو نا اہل کہا،، استعفیٰ دینے میں ہی نواز شریف کی عزت ہے،کرپشن کےخلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی،، ہمیں غلط اور صحیح کی بنیاد پر سیاست کرنی چاہیے،،ملک اور کرپشن ایک ساتھ نہیں چل سکتے،، باہر کے لوگ آئیں گے تو داغدار وزیراعظم سے ملیں گے،، جس سے پاکستان کی بد نامی ہو گی ،، ایسے میں نواز شریف کو اپنی کوسی چھوڑ دینی چاہیے۔ 

Most Popular