بابر اعوان : مسلم لیگ نواز کے نام پر پارٹی نہیں چل سکتی
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز کے نام پر پارٹی نہیں چل سکتی ،، ایک نا اہل شخص پارٹی نہیں چلا سکتا ، نواز شریف ابھی بھی پارٹی کے معاملات کی نگرانی کر رہے ہیں،، نواز کا نام پارٹی سے مت لگایا جائے،بابر اعوان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں قائم مقام صدر کی گنجائش نہیں ہے،، پاکستان مسلم لیگ کے نام پر کوئی اعتراض نہیں،، لیکن نواز کا نام ساتھ نہ لگایا جائے ،، نواز شریف ابھی بھی پارٹی کی اسی طرح نگرانی کر رہے ہیں،