MQMکوخیربادکہہ کرانیس ایڈووکیٹ بھی مصطفیٰ کمال کےقافلےمیں شامل ہوگئے

MQMکوخیربادکہہ کرانیس ایڈووکیٹ بھی مصطفیٰ کمال کےقافلےمیں شامل ہوگئے

کراچی میں مصطفی کمال، ڈاکٹر صغیر اور انیس قائم خانی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انیس ایڈووکیٹ نے بھی متحدہ قومی موومنٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا، دوران پریس کانفرنس انیس ایڈووکیٹ نے ایم کیو ایم کے قائد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے پاؤں سے زمین سرک رہی ہے، کارکنوں نے ایک شخص کی خاطر اپنا سب کچھ لٹا دیا جبکہ اس شخص نے کارکنوں کو کہیں کا نہیں چھوڑاانیس ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ جو باتیں مصطفیٰ کمال نے کیں وہ نئی نہیں تھی، وہ ذہنی طور پر ان کے قافلے میں تین سال پہلے ہی شامل ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سے پہلے ضمیر کو ایک طرف رکھ کربیٹھے ہوئے تھے جبکہ مصطفیٰ کمال اورانیس قائم خانی نےخوف کےماحول کوتوڑا۔ انیس ایڈووکیٹ نے قائد ایم کیو ایم کو مشورہ دیا کہ اب بھی کچھ نہیں بگڑا وطن واپس آجائیں۔دوران پریس کانفرنس ایم کیو ایم کے قائد کو مخاطب کرتے ہوئے انیس ایڈووکیٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو دربار آپ نے سجا رکھا ہے وہ اب کسی کام نہیں آئے گا۔

مصطفی کمال کے کمال جاری ہیں،سابق ناظم کراچی نےآج ایک اور سرپرائزدینےکااعلان کردیا

یم کیو ایم کے باغی رہنما مصطفی کمال نے دو روز کی خاموشی کے بعد ایک بار پھر اپنی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ انیس قائم خانی نے ایک اور پریس کانفرنس کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو آج ایک اور سرپرائز ملے گا۔ لوگ بڑی تعدادمیں ان سے رابطہ کررہے ہیں اور پارٹی میں شامل ہونا چاہتے۔ انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی نہ کسی ضمنی الیکشن میں حصہ لے گی اور نا کسی کی حمایت کررہی ہے ۔ اس سے پہلے بلوچستان سے ایک وفد بھی کمال ہاؤس پہنچا جس نے علاقائی رقص کیا اور مصطفیٰ کمال کی دستار بندی بھی کی۔ رضا ہارون نے اپنے دیگر ساتھیوں وسیم آفتاب اور ڈاکٹر صغیر احمد کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل سے بھی ملاقات کی جس میں کراچی کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

Most Popular